سونیا صابری کمپنی

فنِ کتھک کی ماہر سونیا صابری کمپنی یوکے کی مشہور و معروف کمپنی ہےجو اپنے پر مقصد اور غیر معمولی معیاری کام کو پوری دنیا میں پیش کرتی ہے۔کتھک ہندی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کہانی بیان کرنے والا ۔ انسانی تجربات سے متاثر کتھک میں لفظ، ترنم، موسیقی، تال،جسمانی چال اور اشارے سب ہی کا استعمال ہوتا ہے۔ کمپنی کتھک کے زریعہ زندگی کے ذاتی تجربوں کا فنکارانہ اظہار کرتی ہے تاکے لوگ سمجھیں اور سیکھیں۔

آرٹ ہمارے لئے ناظرین تک پہونچتےکا زریعہ ہے۔ ہم ا پنی پروڈکشنز اور ثقافتی شوز کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ ہر عمر اور صلاحیت کےلوگوں کے لئے سیکھنے اور شرکت کے موقع فراہم کرتےہیں۔اعلیٰ اور مزید تعلیم کے آرٹ کے طلبا کے علاوہ اپنےکمیونٹی پراجکٹس کے زریعہ اسکولوں، لائبریریوں، نوجوانوں، چھوٹےگاوْں اور مقامی شہری ماحول کے مختلف گروپوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

ہمارا یقین ہے کہ آرٹ میں زندگی بدلنے کی طاقت ہے۔ہمارا مقصد ہے کے لوگوں کو اپنے ماحول اور وجود کا شعور اور اسکی سمجھ ہو اوراپنی تخیّلی اور تخلیقی صلاحیت سے ایک ہوکر آگے بڑہیں تاکے ہر شخص اپنی روز مرّہ کی زندگی میں سر اٹھا کر چلے۔

لیڈی پول اسپیکس پراجکٹ

مقامی خواتین کی زبانی پچھلے پچاس سالوں میں لیڈی پول روڈ میں آیا بدلاوٴ۔ ستمبر۲۰۱۳ سے سونیا صابری کمپنی نے مختلف خواتین کے ۲۰ سے زیادہ انٹرویو کئے اور کافی تصاویر اکٹھی کیں جن سے ہمیں ان خواتین کی طاقت ، اہمیت اور کامیابی کا اندازہ ہوا ۔
لیڈی پول اسپیکس پراجکٹ ان خواتین کے حقائق اور تجربات کے بارے میں ہے جن کی موجودہ رہائش یا کام لیڈی پول روڈ پر ہے یا ماضی میں یہاں رہتی یا کام کرتی تھیں۔ ان سے بات کرکے ہمیں ان کے اس اہم کردار کا پتا لگا جو انہوں نے لیڈی پول روڈ کی ترقی میں ادا کیا۔ یہاں کی ثقافتی تبدیلی اورنسلی تفریق کے بارے میں بھی معلومات ہوئ۔

اس پراجکٹ کے زریعہ ہمارہ مقصد ہے کہ تاریخ کا یہ بیش قیمت حصہ ریکارڈ ہو اور ان خواتین کی اہمیت ، تجربہ اور لیڈی پول روڈ کی ترقی میں ان کے حصہ کی بہتر سمجھ ہو۔ یہ سب انٹرویو برمنگھم لابریری آرکائو اور لیڈی پول اسپیکس ویب سائٹ پر عام طور پر دستیاب ہونگے۔

کب آوٓ گے تم
اپنے پیاروں کو چھوڑ، ایک بہتر زندگی کے لئے برطانیہ میں منتقل لوگوں کی کہانیوں ںپر مبنی۔ گھر کے لوگ ان کی واپسی کا انتظارکر رھے ھیں ۔

چھوٹی سی عمر
ایک بیٹی کو کبھی خاندان پر ایک بوجھ تصور کیا جاتا ہے۔ خاص طور کچھ علاقوں میں بچوں کی شادی آج بھی جاری ہے . ہم نےاس پراجکٹ میں سنا کےکچھ لڑکیوں کی نوعمری میں شادی ہوئ اور اب وہ اپنی بیٹیوں کے لئے زندگی کا ایک مثبت نمونہ پیش کر رہی ہیں .اس گیت میں لڑکی اپنے والد سے پوچھتی ہے " میں نے کیا غلط کیا کہ اتنی جلدی مجھے پرائی کر رہے ہو ؟"

کاہے کو بیاہی بدیس
کچھ کہانیوں سے پتہ لگا کے کئی عورتوں کی شادی گھروں سے دور مقیم خاندانوں میں ہو ئی۔ کچھ بھارت اور پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوئں اور کچھ لبرل گھروں سے روایتی خاندانوں میں۔

اندر کا حال
ایک نظم ۔ ان خواتین کے لئے جو اپنی ہمت اور طاقت کا نمونہ ہیں

کیسے جاوٓں میں
اپنی آبائی زمین کی چاہت اور تڑپ۔

موری گلابی چنریا رے
مشترکہ خاندان میں رہنے کی مشکلات ۔ ساس اور نند کے ساتھ رشتوں کے مسائل ۔

میں آپ اپنی
قوالی ۔ انٹرویوز کی تمام خواتین کی ہمت اور عزم خلاصہ.

کب آوٓ گے تم مورے سجنوا
گلوکارہ ۔ سنچیتا پال


چھوٹی سی عمر
گلوکار ۔ سھیل یوسف خان


کاہے کو بیاہی بدیس
گلوکارہ ۔ شوما دے اور وندنا مکیش


انگریزی نظم ۔ اندر کا حال
پیش کش ۔ ستویر پنیسر


کیسے جاوٓں میں اپنے دیسوا
گلوکار ۔ سمیع اللّہ خان


موری گلابی چنریا رے
گلوکارہ ۔ وندنا مکیش


میں آپ اپنی تلاش میں ہوں
گلوکار ۔ نواز صابری اور ہم نواں